قبائلی علاقوں میں لڑنیوالے طالبان نہیں ، مزاحمتی گروپ ہیں: حافظ حسین احمد

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں لڑنے والے طالبان نہیں بلکہ مزاحمتی گروپ ہیں، حقیقی طالبان، افغانستان میں ہیں جوملک کے دفاع اور خودمختاری کیلئے قابض افواج کے ساتھ برسرپیکار ہیں جنہیں ہم سب تسلیم کرتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے اسلامک رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی صدر احسان اللہ شاہ کی سربراہی میں نومنتخب عہدیداروں کے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پرکہیں، انہوں نے کہاکہ آئین کو قبائلی علاقوں میں نافذنہیں کیاگیاہے توپھرماننے کاکیاسوال ہے، اگر طالبان سیاسی جماعتوں اور حکمرانوں سے یہ مطالبہ کریں کہ آئین پرعملدرآمدکرتے ہوئے اسلامی قوانین نافذ کر دیں تو ہم مزاحمت ترک کریں گے تو کیا ہمارے حکمران اور سیاسی جماعتیں اس کیلئے تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن