ریلی کے باعث ڈیوس روڈ، سول لائنز، انارکلی گنگارام ہسپتال و دیگر علاقوں میں ٹریفک جام

لاہور (نامہ نگار) دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام ریلی کے دوران پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ریلی کے باعث ڈیوس روڈ، سول لائنز، انارکلی، گنگارام ہسپتال و دیگر علاقوں میں ٹریفک جام رہی۔ ریلی پر پولیس افسر سکیورٹی کے انتظامات چیک کرتے رہے۔ پولیس نے پورے علاقے نیلا گنبد کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔

ای پیپر دی نیشن