لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ تمام مسائل کاحل سیرت رسول ﷺ پر عمل کرنے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہی مضمر ہے، ملک کے موجودہ گھمبیر حا لات سے کا تقاضا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر ملک وملت کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرے، اتحاد امت کے لئے اپنا مسلک چھوڑو نہیں اور دوسرے کا چھیڑو نہیں کے فار مولے پر عمل کر نا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’عزت رسولﷺ‘‘ کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔