ٹماٹروں کی نئی کھیپ آنے سے قیمت میں مزیدکمی آئیگی: صوبائی وزیرزراعت

Dec 02, 2013

راولپنڈی (اے پی پی) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ موسمی تغیرات کے باعث ٹماٹر کی فصل نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی متاثر ہوئی ہے تاہم ہفتہ بھر میں سندھ سے تازہ ٹماٹر کی پنجاب آمد سے ٹماٹر کی قیمت میںمزید کمی آئے گی۔ تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پرصوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب منظم زرعی پالیسیوں کے ذریعے کاشتکاروں کے فائدے اور سہولت کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے  تاکہ فصلات کے پیداواری اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستانی منڈیوں میں سبزیوں کی بروقت فراہمی اور بہتر کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے بھارت سے درآمد کیلئے بارڈر پر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے کا وقت متعین کیا جائے گا۔

مزیدخبریں