اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان آرمی کے نئے سربراہ جنرل راحیل شریف کے بھائی میجر شبیر شریف نے فاضلکا سیکٹر میں 1971ء کی جنگ میں عسکری اعتبار سے ایک اہم پل بری والا پل بھارت سے چھین لیا تھا۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق میجر شبیر شریف نے دسمبر 1971ء کے پہلے ہفتے میں یہ پل چھین کر پاکستانی ٹینکوں کیلئے راستہ بنایا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے یہ پل دوبارہ حاصل کرنے کیلئے جموں سے بھارتی فوجی میجر نارائن کو ذمہ داری سونپی گئی لیکن وہ یہ پل واپس نہ لے سکا۔ اس پل کیلئے لڑائی میں میجر شبیر شریف نے جان دیدی اور انہیں نشان حیدر کا اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا۔
بھارتی فوج جنرل راحیل کے بھائی میجر شبیر سے پل کا قبضہ نہ چھڑا سکی: انڈین ایکسپریس
Dec 02, 2013