گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت کیلئے پاکستان کا ایران سے رابطہ

اسلام آباد (ثناء نیوز) پاکستان نے مشترکہ گیس پائپ لائن کے منصوبے میں پیش رفت کے لئے ایران سے رابطہ کر لیا۔ امریکی پابندیاں ہٹنے پر منصوبے کے حوالے سے پاکستان میں پائپ لائن بچھانے کے کام میں تیزی متوقع ہے۔ پائپ لائن کی خریداری کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں تاحال امریکی رکاوٹیں موجود ہیں تاہم پاکستان اپنے مفاد میں اس منصوبہ کو مکمل کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ منصوبے کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور ہوں ۔ آزاد و خود مختار ملک کی حیثیت سے ہمیں اپنے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کسی بھی منصوبہ میں پیش رفت کا حق اور اختیار حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں پیش رفت کے لئے ایران سے نئی بات چیت متوقع ہے۔ انہوں نے ان رپورٹس کو بھی مسترد کر دیا کہ ایران کے کسی وزیر نے منصوبے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن