لاہور (وقائع نگار خصوصی) سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کا قطعی ناکام اور نواز شریف کا مکمل کامیاب ہو جانا دکھ کی بات ہو گی۔ عمران کی باتوں میں سچائی ہے اسے تھوڑی کامیابی ملنی چاہیے۔ عمران جو بات کر رہا ہے وہ بالکل ٹھیک ہے مگر اس کا طریقہ کار درست نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یہ بات کہی ۔