کراچی(سٹاف رپورٹر)انڈونیشین بحری افواج کا ایک جہاز کری فرانس کائیسیپو۔ 368 پیر کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل اور پاک بحریہ کے سینئر حکام نے جہاز کا خیرمقدم کیا۔ مختلف تربیتی سرگرمیوں اور میر ی ٹائم سکیورٹی کے متعلق تبادلہ خیال کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ انڈونیشین بحری جہاز کے کمانڈنگ افسر پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتوں کے علاوہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء میں بھی شرکت کریں گے۔
انڈو نیشین بحری جہاز کراچی پہنچ گیا
Dec 02, 2014