ویانا(این این آئی) یورپی ملک آسٹریا میں پولیس نے دارالحکومت ویانا اور دوسرے اہم شہروں میں چھاپے مار کر 13 مشتبہ جہادیوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے اِن کے قبضے سے دہشت گردانہ مواد بھی قبضے میں لے لیا ہے، میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت ویانا کے علاوہ لِنٹس اور گراٹس کے شہروں میں پولیس نے چھاپے مار کارروائی کا آغاز کیا، کْل نو سو پولیس اہلکار اِن چھاپوں میں شریک تھے۔