افغان صدراورچیف ایگزیکٹوبرسلز پہنچ گئے،نیٹوہیڈکوارٹرکا دورہ ،سربراہ سے ملاقات

کابل(این این آئی) افغانستان کے صدراشرف غنی اورچیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ دوروزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے ،غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق دونوں افغان رہنماء اپنے ملک سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد وہاں امن کے قیام اور معیشت میں بہتری سے متعلق منصوبوں پر یورپی رہنمائوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا،اس سے قبل اشرف غنی اور عبداللہ نے برسلز میں پہنچنے کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،اور ادارے کے سربراہ ینس اسٹولٹن برگ کے ساتھ ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں افغان رہنمائوں نے نیٹوکے سربراہ کے ساتھ اپنے ملک سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد وہاں امن کے قیام اور معیشت میں بہتری سے متعلق منصوبوں پر یورپی رہنمائوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، یہ دونوں افغان رہنماء نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے آج(منگل کو) ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس کے بعد افغان صدر اور چیف ایگزیکیٹو بدھ کے روز برطانوی دارالحکومت لندن روانہ ہوں گے، جہاں وہ متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں اور پھر جمعرات کو وہاں ہونے والی ایک ڈونرز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن