باہر رہ کر بہت کچھ سیکھا، ٹیم میں واپسی پر خوش ہوں : ناصر جمشید

لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی پر خوش ہوں۔ ٹیم سے باہر رہ کر بہت کچھ سیکھا ہے مشکل وقت گزارا ہے اور اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے۔ ان خیالات کا ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں شامل ہونے کے بعد ’’نوائے وقت‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ2015ء عالمی کپ سے قبل ٹیم میں آنا خوش قسمتی ہے۔ عالمی کپ کھیلنا اور ٹیم کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرنا میرا ہدف ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے کہا مکمل فٹ ہوں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز میں بھی بائولنگ کی، لمبے سپیل اور تیز رفتار بائولنگ کی۔ قومی ٹیم میں شامل ہو کر تیزی سے وکٹیں حاصل کرنے اور ٹیم کو کامیابیوں میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروںگا۔ انہوں نے کہا ہمارے لئے سب سے بڑا ہدف عالمی کپ 2015 وقار یونس کی موجودگی سے بالخصوص فاسٹ بائولرز کو بہت فائدہ ہو گا۔ ہمیں اپنی ریورس سوئنگ ‘ لائن و لینتھ اور بائولنگ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن