ممبئی (نیٹ نیوز) ممبئی میں پولیس نے فلم اور ٹی وی کی اداکارہ گوہر خان کو ایک پروگرام کے دوران تھپڑ مارنے والے مسلمان نوجوان محمد اقبال ملک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ واقعہ اتوار کو ممبئی کے فلم سٹی سٹوڈیوز میں ایک ریلیٹی شو کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 24سالہ اقبال ملک نامی ملزم کو گوہر کے لباس پر اعتراض تھا اور وہ چیخ رہا تھا کہ ”گوہر مسلمان ہوکر بھی مختصر لباس پہنتی ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے۔“ جب گوہر نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو ان کے درمیان تکرار ہوئی اور اس دوران ملزم نے انہیں طمانچہ دے مارا۔ اس موقع پر موجود سکیورٹی کے ذمہ دار افراد نے ملزم کو قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔
اداکارہ گوہر خان
”مسلمان ہوکر بھی مختصر لباس پہنتی ہو“بھارتی اداکارہ گوہر خان کو نوجوان نے تھپڑ مار دیا
Dec 02, 2014