محمد ساجد کے قتل میں ملوث اہلکاروں پر مقدمہ چلایا جائے: الطاف

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے صدر‘ وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کارکن محمد ساجد کے ماورائے عدالت قتل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ ماورائے عدالت قتل پر ازخود نوٹس لیا جائے۔ محمد ساجد کے قتل میں ملوث اہلکاروں پر قتل کا مقدمہ چلایا جائے۔ خدارا پاکستان میں جنگل کا قانون نافذ نہ کیا جائے‘ شہریوں کو پکڑ پکڑ کر مارنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ساجد کا قتل پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خدارا پاکستان کو ملک ہی رہنے دیا جائے۔ پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید نے کہا ہے کہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیا جائے۔ ساجد بھائی کو ائرپورٹ سے اغوا کیا گیا۔ تین گھنٹے بعد ساجد بھائی کی نعش ملیر سے ملی‘ انہیں قتل کرنے والے پولیس اہلکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن