چےف الےکشن کمشنر کا تقرر، تحرےک انصاف کی قےادت کو اعتماد مےں نہ لےنے کا فےصلہ

اسلام آباد(محمد نواز رضا۔وقائع نگارخصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزراءاور قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف سےد خورشےد شاہ نے مستقل چےف الےکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر تحرےک انصاف کی قےادت کو اعتماد مےں نہ لےنے کا فےصلہ کےا ہے حکومت اور اپوزےشن لےڈر نے اس خدشے کا اظہار کےا ہے کہ جس نام پر اتفاق رائے ہوا عمران خان اس کی مخالفت کرکے اسے متازعہ بنادےں گے۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف اور اپوزےشن لےڈر سےد خورشےدہ شاہ کے درمےان چےف الےکشن کمشنر کے ناموں پر رازداری سے مشاورت کرنے پر اتفاق ہوا وزےراعظم محمد نواز شرےف کی لندن روانگی سے قبل چےف الےکشن کمشنر کے نام پر اتفاق رائے ہوجائے گا حکومت اور اپوزےشن لےڈر کا خےال ہے کہ تحرےک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی مستعفی ہوگئے ہےں لہذا وہ سٹےک ہولڈر نہےں ہے اس لئے ان سے مشاورت نہےں کی جائے گی۔

وزرائ/فےصلہ

ای پیپر دی نیشن