لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی ضمانتوں کی منسوخی کے لئے حکومت پنجاب کی اپیل مسترد کردی۔ جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں عوامی تحریک کے کارکنوں نے قانون ہاتھ میں لیا نہ صرف پولیس پر فائرنگ میں ملوث رہے بلکہ اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور ان سے اسلحہ بھی چھینا۔ ٹرائل کورٹ نے عوامی تحریک کے درجنوں کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ حالانکہ ملزمان تفتیش میں گناہگار پائے گئے۔ ٹرائل کورٹ نے اہم قانونی نکات کو نظرانداز کیا۔ عدالت ان کی ضمانتوں کو منسوخ کرنے کا حکم دے۔ عوامی تحریک کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے اپنی مدعیت میں کارکنوں پر بے بنیاد الزامات کے تحت جھوٹے مقدمات درج کئے۔ اسی بناءپر ٹرائل کورٹ نے ان کی ضمانتیں منظور کیں لہٰذا درخواست مسترد کی جائے۔
اپیل مسترد