بلاول ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے دوسرے مرحلے سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم کا کہناتھا کہ پارٹی کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے،پیپلزپارٹی محترمہ بے نظیربھٹو شہید کی امانت ہے، زرداری صاحب پرانے کارکنوں کی خدمات کو نظرانداز نہ کریں، محترمہ یہ ذمے داری آصف زرداری کودے گئیں ہم انکےساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں بدقسمتی سے دھڑے بن گئے ہیں، فیصلے ایک خواہش پرنہیں مل کرہوتے ہیں، زرداری صاحب سےدرخواست کرتاہوں دھڑوں کوختم کریں اورپارٹی متحد کریں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ کوئی جماعت ہمارے لیڈرکی عزت نہیں کریگی تو کارکنان کو اجازت دینگے کہ وہ جواب دیں، عدالت میں جانا الطاف حسین کا حق ہے،وہ عدالتوں میں جائیں، ہم بھی عدالتوں میں جائیں گے خواہ وہ پاکستان یا لندن کی ہوں ،ہم الطاف حسین کی عزت کرتے ہیں،ہماری قیادت کی بھی عزت کی جائے،