لندن سے جاری بیان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےحکومت اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں کےسربراہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مجھ سے متعلق بلاول کے دھمکی آمیزبیان کی تحقیقات کرائیں ورنہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پرمجبورہوں گےایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےآصف زرداری اورپیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سےسوال کیا کہ چھ اکتوبرکو بلاول نےمجھےکیوں مورد الزام ٹھہرایا،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پندرہ دن میں سوالات کاجواب نہ دیا تو قانونی چارہ جوئی کریں گے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آصف زرداری،رحمان ملک،وزیراعلیٰ سندھ، گورنرسندھ سے تحقیقات کراکرمیرے اہم سوال کا تفصیلی جواب دیں
ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نےبلاول بھٹو کےدھمکی آمیزبیان کی تحقیقات کامطالبہ کردیا،،،کہتے ہیں تحقیقات نہ کرائی گئیں تو عدالت کادروازہ کھٹکھٹائیں گے
Dec 02, 2014 | 18:28