مسلم لیگ نون کےسینئررہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق نےکہاہےکہ پاکستان کو بند کرنا دشمن کا ایجنڈا ہوسکتا ہے،پاکستان میں رہنے والا کوئی بھی حب الوطن شہری ایسا سوچ بھی نہیں سکتا

لاہور میں ایشین پارلیمانی اسمبلی کانفرنس میں شرکت کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  قائداعظم نے کبھی بھی تلخ زبان استعمال نہیں کیان کے افکارکورول ماڈل بنانا چاہیے،تلخ زبان استعمال کرنےوالے دوسری پر اپنا آپ آشکار کرتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ کوزے سے وہی چیز نکلتی ہے جو اس کے باہر ہوتی ہے

ای پیپر دی نیشن