برسلز میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل، جینز اسٹوٹن برگ نے کہا کہ یوکرین کے اندر اور قریبی علاقوں میں بڑی تعداد میں روسی فوج کو تعینات کر دی گئی ہے،، سیکرٹری جنرل نے الزام لگایا کہ روس کی جانب سے مشرقی یوکرائن میں شدت پسند علیحدگی پسندوں کو بڑی تعداد میں جدید روسی ہتھیار اور جنگی آلات بھی فراہم کیے جا رہے ہیں،، یوکرین کے حکام کی جانب سے بھی اس سے قبل کہا گیا تھا کہ یوکرین کی اجازت کے بغیر ایک سو چھ جنگی ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ روس سے یوکرین میں داخل ہوا ہے۔