اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے خیبرپی کے کے سابق وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سابق صوبائی وزیرضیااللہ آفریدی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ضیاللہ آفریدی کے وکیل اکرم شیخ نے موقف اختیار کیا کہ احتساب کمیشن کے آئین کے مطابق ملزم کو 45روز تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے لیکن ضیااللہ آفریدی 145دن سے جیل میں قید ہیں اوراب تک احتساب کمیشن ریفرنس دائر کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو عبوری ضمانت دی جائے تاہم عدالت نے اکرم شیخ کی استدعا مسترد کردی۔
سپریم کورٹ نے ضیااللہ آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
Dec 02, 2015