سپریم کورٹ سے 3 افغان باشندوں کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے پاکستان میںغیر قانونی طور پر مقیم تین افغان باشندوں کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب کی درخواست مسترد کر دی۔ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والے تینوں افغان باشندوں کی عدالت عالیہ نے درخواست ضمانت منظور کررکھی ہے۔ ملزم ضمانت کے بعد پیشی کیلئے ٹرائل کورٹ میں نہیں آ رہے لہٰذاانکی ضمانتیں منسوخ کی جائیں۔ملزموں نے عدالت کو بتایا کہ وہ باقاعدگی سے ٹرائل عدالت پیش ہوکر مقدمے کی پپروی کر رہے ہیں۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو تین ماہ میں افغان باشندوں کیخلاف زیر سماعت مقدمہ نمٹانے کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...