پرویز اشرف کو نوڈیرو پاور ہاؤس ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو نوڈیرو پاور ریفرنس کیس میں حاضری سے مکمل استثنیٰ دے دیا، گزشتہ روز کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے کی، ملزم کی جانب سے امجد اقبال قریشی عدالت میں پیش ہوئے ، سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے سابق کوآرڈنیٹر پر جرح کی گئی ، ریفرنس میں بائیس گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے ، ملزم سابق وزیر اعظم کی جانب سے عدالت کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی، عدالت نے حاضری سے مکمل استثنیٰ دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8دسمبر تک ملتوی کر دی، سمندری پاور ریفرنس کی سماعت گیارہ دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...