اسلام آباد میں ریاستی نظام شفاف بلدیاتی انتخابات میں ناکام رہا، 7 یونین کونسلوں کے نتائج رات کو تبدیل کر دیئے گئے: اسد عمر

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف نے ضلع اسلام آباد کے پہلے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 یونین کونسلوں کے نتائج کو رات گئے تبدیل کر دیا گیا، ان میں پانچ نشستوں پر مسلم لیگ (ن)، دو پر آزاد امیدواروں کو کامیاب کروایا گیا ہے۔ نواز شریف نے ضلع کونسل کے آزاد امیدواروں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرکے وزارت عظمیٰ کے منصب کی توہین کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے منگل کو پارٹی کے نومنتخب چیئرمینوں و ڈپٹی چیئرمین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئرز کی تینوں نشستوں پر امیدوار نامزد کریں گے۔ اسلام آباد میں ریاستی نظام صاف شفاف بلدیاتی انتخابات میں ناکام رہا ہے۔ اسلام آباد کے عوام کو داد دیتے ہیں ایک بار پھر اپنی آزاد سوچ کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...