اسلام آباد (اے پی پی) نجکاری کمیشن میں نجکاری کے حوالے سے شفافیت میں مزید اضافہ اور لوگوں کو اطلاعات تک رسائی اور آگاہی فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کیلئے سوشل میڈیا سے استفادہ کا فیصلہ کیا ہے۔ نجکاری کمشن کے بیان کے مطابق اس حوالے سے نج کاری کے عمل میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیاں نجکاری کمشن کی ویب سائٹ، فیس بک، ٹویٹر اور لنکڈ ان سے استفادہ کرسکتی ہیں جہاں پر انہیں ملک میں نجکاری کے عمل کے حوالے سے معلومات تک آسان رسائی دستیاب ہوگی۔