لندن (بی بی سی) دوستی اور جُدائی پر مبنی افسانے نے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول ’دی گرل آن دی ٹرین‘ اور ’گو سیٹ آ واچ مین‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اسے واٹر سٹونز بک آف دی ائیر کا اعزاز ملنے کا امکان ہے۔ ’’دی فاکس اینڈ دی سٹار‘‘ نامی ناول جسے کوریلی بکفورڈ سمتھ نے لکھا ہے جو ایک لومڑی کے بارے میں ہے جو جنگل میں اپنے واحد دوست ستارے کو آسمان میں کھو دیتی ہے۔ بکفورڈ سمتھ جو پینگوئن نامی کمپنی میں ڈیزائنر کا کام کرتی ہیں کا کہنا ہے اس اعزاز کو جیتنے پر میں کافی جذباتی اور فخر محسوس کر رہی ہوں۔ ایک ڈیزائنر سے مصنفہ بننے والی بکفورڈ نے کتاب لکھنے اور ترتیب دینے کیلئے اپنے کام سے چھ ماہ کی چھٹی لی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس کتاب کو بچوں کے لیے لکھنا چاہتی تھیں لیکن یہ کتاب نوجوانوں کیلئے بھی ہے۔