ایان کے ضمانتی مچلکے منظور، تینوں پاسپورٹ حوالے کردیئے گئے

راولپنڈی(آئی این پی) کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے دوبارہ جمع کرائے گئے 10،10لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے اور شخصی ضمانت منظور کر لی گئی، ماڈل ایان کے تینوں پاسپورٹ قانونی کارروائی کے بعد حوالے کر دیئے گئے،ایان نے کہا پاسپورٹ ملنے پر خوش ہوں، منگل کو کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی نے عدالتی حکم پر پاسپورٹ کے حصول کیلئے اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ کسٹم عدالت میں 10لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے اور شخصی ضمانت نامے جمع کرادیئے جسے عدالت نے جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیااور ان کے بیان حلفی لئے جانے کے بعد عدالت کی طرف سے پاسپورٹ ایان کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ماڈل ایان کی طرف سے مچلکے غزالہ انور اور راجہ مظفر نامی ضامنوںنے جمع کروائے، جس کے بعد عدالتی حکم پر ایان کے تینوں پاسپورٹ ان کے حوالے کر دیئے گئے۔ ماڈل ایان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاسپورٹ ملنے پر خوش ہوں، انشااللہ کرنسی سمگلنگ کیس میں بھی عوام کی دعائوں سے بری ہو جائوں گی۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ کا احترام کرتی ہوں، امید ہے کہ انصاف ملے گا، دو پاسپورٹ زائد المعیاد جب کہ ایک قابل استعمال ہے۔علاوہ ازیں کسٹم حکام نے ایان علی کیس میں پاسپورٹ کی حوالگی سے متعلق فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آج لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کسٹم عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا، کسٹم حکام نے رٹ پٹیشن قانونی دستاویزات مکمل کر لیں اور آج لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...