کراچی( کرائم رپورٹر) حساس اداروں نے اہل سنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے صدر علامہ رب نواز حنفی کو گرفتار کرلیا۔ ان کی گرفتاری خاموش کالونی سے عمل میں آئی جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق علامہ رب نواز حنفی سے شہر میں ہونے والے بم د ھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں تفتیش کی جائے گی۔ دریں اثناء قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرجانی کے علاقے تیسر ٹاﺅن میں کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزم افضل عرف گوریلا کی گرفتاری پہلے سے گرفتار ٹارگٹ کلر قاسم ابا کی نشاندہی پر عمل میں آئی ۔ ذرائع کے مطابق ملزم افضل عرف گوریلا قتل کی 29 وارداتوںمیں ملوث ہے اور گرفتاری کے بعد اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی گینگ وار کے دو کارندوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ دستی بم چھینے ہوئے موبائل فون او رموٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ گینگ وار میں ملوث دونوں ملزمان محمد یاسین اور غلام قادر کو پاک کالونی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ او ردستی بم برآمد ہوئے ۔ ادھر سرجانی ٹاﺅن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میںملوث ملزمان نعمان او رزبیر کو گرفتار کرکے اسلحہ او رموٹرسائیکل برآمد کرلی ۔آرٹلری میدان پولیس نے ملزم بشیر کو گرفتار کرلیا جب کہ بفر زون کے سیکٹر 16-A سے مقابلے کے بعد ملزمان سنی او رعاصم کو زخمی حالت میںپکڑا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ ، موٹرسائیکل اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے۔
کراچی/ گرفتاریاں