جوڈیشل کمشن کا اجلاس 13دسمبر کو طلب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور ہو گا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس 13دسمبر کو طلب کر لیا‘ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مظہر عالم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور ہو گا۔ جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کےلئے جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام پر غور کیا جائے گا ۔ کمشن نے ناموں کی منظوری دی تو خصوصی عدالت کا بنچ دوسری بار ٹوٹ جائیگا۔ جسٹس فیصل عرب کے سپریم کورٹ کا جج بننے پر بھی خصوصی عدالت کا بنچ ٹوٹا تھا۔ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد خصوصی عدالت پہلے ہی غیر فعال ہو چکی ہے۔
اجلاس طلب

ای پیپر دی نیشن