مردم شماری بڑا مسئلہ ‘ آئندہ حکومت بھی ہماری ہوگی‘ مریم اورنگزیب

Dec 02, 2016

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والی حکومت بھی ہماری ہوگی ارکان پارلیمنٹ اپنا حقیقی کردار کریں تو لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آ سکتی ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے قومی مردم شماری ضروری ہے تاکہ سماجی معاشی حکمت عملی کومزید بہتر کیا جاسکے انھوں نے کہا پائیدار اور تعلیمی ترقی کے لئے قومی امن ناگزیر ہے ملک میں سیکیورٹی نہیں ہوگی بچے سکول نہیں جائیں گے کارخانے کیسے چلیں گے۔فاٹا اور شمالی وزیرستان اور جنوبی پنجاب کے کنفلکٹ زونز میں پولیو کیسز زیادہ ہیں۔ دنیا میں جہاں کنفلکٹ ژونز ختم ہوئے وہاں پولیو بھی ختم ہوا ملک میں شہری پالیسی بنانے اور کچی آبادیوں کا مسئلہ حل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔میڈیا حکومت کے فلاحی کاموں میں معاونت کرے،تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ےہ بات پارلیمانی سروسز انسٹیٹیوٹ میں پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںکہ پارلیمانی رپورٹرز کیلئے پائیدار ترقیاتی اہداف کو کورس میں کیا گیا ہے۔ظفراللہ خان نے کہا ناتواں سسٹم کی وجہ سے فی الوقت آئین کا آرٹیکل سکس کسی آئین شکن پر لاگونہ ہوسکے گا ڈیٹرنس کے طور پر ضرور موجود ہے ۔ کسی سیاستدان کا فوج کی پیداوار ہونا کوئی قباحت نہیں ہے ۔ بعض جرنیل بشمول جنرل ایوب خان بھی تو سیاست کی پیداوار ہیں وہ سوئلین سیٹ اپ میں ہی وزیردفاع بنے آئین کو اس کی روح کے مطابق نافذ کردیا جاتا تو ہرایک اپنا اپنا اسلام نافذ کرنے کی کوشش نہ کرتاریاست کے وسائل صحت وتعلیم ، صاف پانی کے شعبوں کے بجائے اور جگہوں پرخرچ کئے جاتے ہیں ۔
مریم اورنگزیب

مزیدخبریں