پانچ ماہ قبل غلطی سے بھارتی سرحد عبور کرنیوالے مانانوالہ کے رہائشی طالب علم سمیت3نوجوانوں کی وطن واپسی نہ ہوئی، وزیر اعظم ہماری مدد کریں: ورثا

Dec 02, 2016

مانانوالہ(نامہ نگار)پانچ ماہ قبل نارووال کے مقام پر غلطی سے زیرو لائن عبور کر کے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے مانانوالہ کے رہائشی نویں جماعت کے طالب علم محمد بابر سمیت تین نو جوانوں کی وطن واپسی نہ ہو سکی ۔تفصیل کے مطابق خان کالونی کے رہائشی محنت کش محمد افتخار مغل کا 14 سالہ بیٹامحمد بابر 12 جولائی کوگھر والوں کے ہمراہ بدو ملہی نارووال کے قریب سرحدی گاو¿ں متیکے میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے گیا دیگر دو نو جوانوں 15 سالہ علی رضا سکنہ متیکے ،محمد شہزاد لطیف سکنہ داروغہ والا لاہورکے ہمراہ موٹر سائیکل پر بارڈر دیکھنے کے لیے گئے ،لا علمی میں زیرو لائن عبور کر کے بھارتی حدود میں داخل ہو گئے جنہیں انڈین بارڈر سکیورٹی فورس نے گرفتار کر کے پولیس تھانہ رام داس اجنالہ کے حوالے کر دیا،پولیس نے تینوں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کرنے کے بعد امرتسر جیل میں منتقل کر دیا۔ عدالت نے ایک ماہ کے بعد تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا مگر متعلقہ پاکستانی حکام کی مبینہ غفلت اور عدم دلچسپی کی بناءپر پانچ ماہ گذرنے کے بعد بھی نوجوانوں کی وطن واپسی نہ ہو سکی اور وہ امرتسر جیل میں بدستور قید ہیں۔ ان کے ورثاءنے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزارت خارجہ کے حکام سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
طالب علم سرحد/ ورثائ

مزیدخبریں