لاہور (آن لائن ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پاجامہ لیکس بن چکی ہے ، عمران نے درست کہا پانامہ کیس ختم ہو چکا ہے ،عمران خان کہتے تھے کہ ثبوت ہیں تو کہا ں ہیں؟ عوام نے عمران خان کی احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب پولیس نے اداکارہ سمیت چاروں اہم کیسز پرسنجیدگی سے کام کیا اور چاروں اہم کیسز پر ورک آ¶ٹ مکمل کرلیا ہے، تھانہ ملت پارک قتل کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے اور تھانہ ملت پارک کے ملزمان کے ہتھیاروں کے فرانزک میچ کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ قسمت بیگ کا قتل ڈکیتی کی واردات نہیں تھی بلکہ چنبہ ہا¶س میں خاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ لینے پر ہوئی، چمبہ ہا¶س کے ملازم نے سمیعہ کے لیے کمرہ بک کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج نہیں، حکومت عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرے گی، مردم شماری کے لیے سپریم کورٹ کی 15 مارچ کی تاریخ پر عمل درآمد کریں گے۔
رانا ثناءاللہ