معاون پائلٹ بے ہوش ہوگیا، سعودی ائرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سعودی ائرلائن کے طیارے نے کراچی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو کراچی ائرپورٹ پر اتارا گیا۔ طیارے کے معاون پائلٹ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور وہ دوران پرواز الٹی کے باعث بے ہوش ہوگیا تھا۔ پرواز لکھنو¿ سے جدہ جارہی تھی۔
ہنگامی لینڈنگ

ای پیپر دی نیشن