بیجنگ : سپیشل آپریشنز کالج میں انسداددہشتگردی پر سمپوزیم

Dec 02, 2016

بیجنگ (آئی این پی ) چین کی وزارت دفاع کے مطابق افغانستان ، پاکستان اور تاجکستان کے مڈل رینک کے فوجی افسران اور اتاشیوں نے گذشتہ ہفتے بیجنگ میں عوامی سپاہ آزادی کے سپیشل آپریشنز کالج میں انسداددہشتگردی کے بارے میں ایک سمپوزیم میں شرکت کی ،شرکاءنے انسداد دہشتگردی صلاحیت اور تعاون میں اضافہ کرنے کے بارے میں تجربات کا تبادلہ کیا ، مندوبین پیر کو انسداد دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی تربیت کرنے والے خطے کی سپیشل فورسز کو دیکھنے کے لئے سنکیانگ یغور خود مختار علاقے کے جنوب مغربی حصے میں واقع شہر کاشغر گئے ، چین ، افغانستان ، پاکستان اور تاجکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے جواب میں اگست میں قائم کئے جانیوالے چار فریقی انسداددہشتگردی میکنزم کے ارکان ہیں۔
سمپوزیم

مزیدخبریں