لاہور (نامہ نگار) مال روڈ کلب چوک پر دن دیہاڑے ڈاکو نے اشارے پر مسلم لگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی سے دو موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ون کے رہائشی ممبرصوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی کار پر مال روڈ پر جا رہے تھے کلب چوک کے ٹریفک سگنل پر کار روکی تو پینٹ شرٹ میں ملبوس ایک ڈاکو نے ان کی کار کا دروازہ کھولا اور ڈیش بورڈ پر پڑے ان کے دو موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی اٹھا کر فرار ہو گیا۔ انعام اللہ نیازی نے مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ ریس کورس میں درخواست دے دی ہے۔ جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز علی رضا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
انعام اللہ نیازی کو کلب چوک مال روڈ کے ٹریفک سگنل پر لوٹ لیا گیا
Dec 02, 2016