نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں مودی سرکارنے لوگوں کی موت بھی اذیت ناک بنا دی۔ ریاست اترپردیش میں سبزی والا تین دن تک بیوی کی نعش لئے انتظار کرتا رہا، نوٹوں کے بحران سے پریشان بینک آخری رسومات کےلئے منی لال کو اس کے اپنے پیسے بھی نہیں دے سکا۔ منی لال کا کہنا ہے اس کے اکاﺅنٹ میں سولہ ہزار موجود تھے لیکن وہ کیش نہیں نکال سکتا تھا، وہ بینک کے عملے سے منتیں کرتا رہا لیکن کسی نے نہ سنی، غریب سبزی فروش نے بیوی کی نعش برف کی سِل پر رکھ کر دن گزارے۔
بیوی نعش