ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا کیس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوادیا گیا

کراچی(آن لائن)کرنسی سمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس پر ججز کے اختلاف کے بعدبینچ نے معاملے کو حتمی فیصلے کیلئے چیف جسٹس کے پاس بھجوادیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے2رکنی ڈویژنل بینچ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس پر اختلاف سامنے آیا ہے جس کے بعد اب اس کیس کو فیصلے کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے پاس بھجوا دیا گیا ہے ا ور اب وہ بطور ریفری جج اس کیس پر فیصلہ دیں گے جسے حتمی سمجھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...