لندن (بی بی سی) چاند پر جانے والے امریکی خلاباز بزایلڈرن کو بیمار پڑنے کے بعد ساﺅتھ پول سے فوری طور پر منتقل کیا گیا ہے۔ 86 سالہ خلاباز ایک گروہ کے ہمراہ امریکہ کے انٹارکٹک پروگرام کے تحقیقاتی مرکز کا دورہ کررہے تھے۔ وائٹ ڈیزرٹ ٹور نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایلڈرن کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ بز ایلڈرن کی حالت خراب ہوگئی تھی اس لئے انہیں ان کی ٹیم کے ایک رکن کے ہمراہ وہاں سے منتقل کیا گیا ۔بزایلڈرن کو وہاں سے منتقل کرنے کے لئے پرواز نیشنل سائنس فاﺅنڈیشن نے مہیا کی۔
امریکی خلاباز بیمار