مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سے مبینہ طور پر سرکاری فنڈز کو ذاتی استعمال میں لانے کے حوالے سے پولیس نے پوچھ گچھ کی ہے۔ اسرائیلی سرکاری ریڈیو کے مطابق پولیس کو نئی اطلاعات ملی تھیں جن کی بنیاد پر پولیس نے سارہ نیتن یاہو سے تل ابیب کے قریب اپنے ہیڈکوارٹرز میں گھنٹوں سوال و جواب کیا ہے۔ دسمبر 2015ءمیں سارہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسرائیلی جوڑے نے اپنے ذاتی گھر میں الیکٹریکل اشیاءکی مرمت اور فرنیچر کے خرچے کا بل ریاست پر ڈالا تھا۔ جمعرات کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے آفس کی جانب سے خاندانی تقریبات کیلئے شیف اور کراکری کا بل حکومت سے وصول کیا گیا ہے۔ پولیس الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔
نیتن یاہو کی اہلیہ