احتجاج کو ہوا دینے کیلئے حوالہ رقوم مقبوضہ کشمیر بھیجی جاتی ہیں: بھارت کا الزام

نئی دہلی(اے این این) بھارت کے وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ کشمیر میں احتجاج کو ہوا دینے کیلئے حوالہ اور دیگر ذرائع سے پیسے بھیجے جارہے ہیں۔ بھارتی ایوان بالاراجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے رجیجو نے کہا کشمیر میں احتجاج کو ہوا دینے کی خاطر قوم دشمن عناصر کو حوالہ اور دیگر ذرائع سے پیسے بھیجنے کا عمل جاری ہے۔ رجیجو کے ساتھی اور ایک اور وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج نے کہا حریت پسند اور مجاہدین بیرونی ممالک سے حوالہ کے ذریعے فنڈز حاصل کرتے رہے ہیں۔ سرحدی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے رجیجو نے کہا حالیہ دونوں مقبوضہ جموں وکشمیر میں دراندازی کی کوشش کرنے والے24 مبینہ مجاہدین کو شہید کیاگیا جبکہ اکتوبر کے آخر تک دراندازی کی78کوششیں ہوئیں جو ناکام بنائی گئیں۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا پاکستان کی جانب سے جاسوسی کیلئے کبوتروں کے استعمال سے متعلق کوئی معلومات نہیںہیں تاہم ان کا کہناتھا سرحدی علاقوں میں کچھ کبوتروں کو پاکستانی ٹیلیفون نمبرز اور ناموں پر مشتمل ربر کے ٹیگوں کے ساتھ پکڑا گیا۔
بھارتی الزام

ای پیپر دی نیشن