کوئٹہ (بیورو رپورٹ) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے بلوچستان میں موجود چند فراریوں کو جلد ختم کردینگے ایف سی نے صوبے میں قیام امن کےلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، دشمن سی پیک منصوبہ ناکام بنانے کی کوشش کر رہاہے لیکن ہم اسے اس کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ کوہلو کے دورہ کے موقع پر قبائلی عمائدین سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا دشمن ممالک سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیںلیکن ایف سی اور بلوچستان کے عوام مل کر ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیںگے۔ دشمن بلوچستان میں بدامنی پھیلا کر یہ ثابت کرنا چاہتا ہے وہ پاکستان او ر سی پیک کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ لیکن یہ اس کی بھول ہے کہ وہ کسی بھی طرح اس منصوبے کو ناکام بنائیگا، سی پیک منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس سے بلوچستان میں ترقی اور روشنی کے نئے باب کا آغاز ہوگا اور وہ وقت دور نہیںجب بلوچستان بھی ترقی کریگا۔ ایف سی بلوچستان نے صوبے میں قیام امن کیلئے بھر پور اقدامات او رقربانیاں دی ہیں یہ ایف سی کے شہداءکی قربانی کا نتیجہ ہے بلوچستان کی سرحدیں محفوظ اور دہشتگردی سے پاک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ایف سی اور بلوچستان کی عوام ملکر دہشتگردوں کا خاتمہ کرینگے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا دشمن کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا۔ بلوچستان اور سرحد پر دشمنوں کا صفایا کر دیا۔
جنرل شیر افگن
دشمن کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا، فراریوں کو جلد ختم کر دینگے: آئی جی ایف سی
Dec 02, 2016