ملک میں کرپشن ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں: چیئر مین نیب

Dec 02, 2016

اسلام آباد (این این آئی)نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن کے نظام سے کارکردگی کے جائزے اور فیصلہ سازی میں مدد ملتی ہے ¾ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل درآمد کےلئے پرعزم ہے۔وہ نیب کے جائزہ اور نگرانی کے نظام میں حالیہ پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں خطاب کررہے تھے یہ نظام ادارے کی کارکردگی کا موثر طریقہ سے جائزہ لینے کےلئے نیب ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی بیورو میں قائم کیا گیا ہے تاکہ نیب ہیڈ کوارٹرز میں ادارے کی آپریشنل مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔
چیئر مین نیب

مزیدخبریں