معذور خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے تین لاکھ 75 ہزار ڈالر خرچ کئے: امریکی سفیر

Dec 02, 2016

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ نے پاکستان کی معذور خواتین کی فلاح اور سماجی بہبود کے لئے تین لاکھ 75 ہزار ڈالرکی رقم صرف کی ہے۔ امریکی سفیر گزشتہ روز پاکستان کے معذور افراد کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے 25 افرادکے ایک گروپ سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ امریکی سفیر نے پاکستان اور دنیا بھر میں معذور افراد کی بحالی اور فلاح کے لئے آواز اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ معذور افراد کو معاشرے میں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ امریکی سفیر نے بتایا کہ محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں معذور افراد کے مسائل کے بارے میں آگاہی کے لئے ایک خصوصی ایڈوائزر جوڈتھ ہیومین کو مقررکیا ہے جو سماجی سطح پر معذور افراد کے مسائل کے حل کے لئے مہم چلا رہی ہیں۔ معذور افراد کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کرنے والے ادارے سٹیپ امریکی سفارت خانہ اور موبیلیٹی انٹرنیشنل معذور افراد کے مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کریں گے۔
امریکی سفیر

مزیدخبریں