ملتان( آن لائن ) ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال مہنگی پڑ گئی ، ایم نشتر ہسپتال نے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ایک روز کی تنخواہ کاٹ لی۔ ملتان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے منگل کے روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کام کا بائیکاٹ کیا جس پر ایم ایس نشتر ہسپتال نے کارروائی کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے 13 عہدیداروں کی ایک روز کی تنخواہ کاٹ لی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایم ایس کی جانب سے انتقامی کارروائی کی مذمت کی ، جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے آئندہ ینگ داکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی گئی تو تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی۔
ڈاکٹر/تنخواہ
ملتان :نشتر ہسپتال میں احتجاج کرنیوالے ڈاکٹروںکی ایک دن کی تنخواہ کٹ گئی
Dec 02, 2016