موٹر وے پولیس نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا چالان کردیا

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹر سلیم مانڈی والہ کا لاہور سے اسلام آباد جاتے تیز رفتاری پر موٹروے پولیس نے چالان کر دیا۔ جمعرات کو موٹروے پولیس نے مقررہ رفتار120کلو میٹر سے زیادہ رفتار کے ساتھ گاڑی چلانے پر روکا اور750روپے کا جرمانہ کر دیا۔ واضح رہے چند روز پہلے موٹر وے پولیس نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ کا بھی تیز رفتاری پر چالان کر دیا تھا جس پر شاہد اشرف تارڑ نے چالان کرنے والے اہلکاروں کے تبادلے کروا دیئے تھے لیکن عدالت نے انکے تبالوں پر عمل درآمد رکوا دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...