لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی صوبائی کونسل کے ممبر‘ سینئر نائب صدر پی پی 146 لاہور اور سابق جنرل کونسلر یوسی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ، شیخ آصف رفیق‘ عبدالحمید خان کاکڑ‘ احتشام اللہ خان کاکڑ‘ شیخ محمدعمران تابندہ کاکڑ‘ شیخ مانی اور شیخ عادل نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف قومی امنگوں پر پورا اتریں گے اور ان کی قیادت میں پاکستان آرمی نیک نامی کی نئی بلندیوںچھوئے گی۔ بھارتی حکومت سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہے کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کا منصوبہ ہے جس سے بھارت کو سخت تکلیف ہے۔