ملتان (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران بوہڑ گیٹ کے صدر شیخ طاہر علی نے کہا ہے کہ پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے تاجروں کے ساتھ جو سلووک کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایس ایچ او بوہڑ گیٹ پارٹی بنا ہوا ہے کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں کے خلاف دہشت گردی کے ناجائز مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ او بوہڑ گیٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ایس ایچ او کے خلاف تحقیقات کسی ایماندار پولیس آفیسر نے کرائی جاتی۔ انجمن تاجران کالے منڈی کے صدر مختیار پپو نے کہا کہ ایس ایچ او بوہڑ گیٹ ایک بدعنوان پولیس آفیسر ہے اور ایسے لوگوں کا محاسب کر کے ان کے انجام تک ہر صورت پہنچائیں گے بوہڑ گیٹ پولیس کے خلاف تاجروں نے روڈ پر ٹائر بھی جلائے ۔ ڈی ایس پی ربنواز تلہ نے موقع پر پہنچ کر تاجروں سے مذاکرات کر کے انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر زاہد صدیقی‘منور عرف کالو‘ شیخ کرامت‘ فرحان انصاری‘ شیخ نادر‘ شیخ ناصر‘ مرزا نعیم بیگ دیگر تاجر بھی موجود تھے۔
بوہڑ گیٹ پولیس کیخلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ‘ شٹرڈاؤن
Dec 02, 2016