عمران خان نے کالام میں چوراسی میگا واٹ پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

چئیرمین تحریک انصاف وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا کے ہمراہ کالام پہنچے جہاں انہوں نے چوراسی میگا واٹ پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیادرکھا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے کوئی سرمایہ کار پاکستان نہیں آتا، لیکن اب 72سرمایہ کاروں نے کے پی میں 6پاور پروجیکٹ کے لیے بڈنگ کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف احتجاج ہمارا حق تھا، وفاقی حکومت کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہورہی ہے، نیب کے چیئرمین کو سب سے پہلے جیل میں ڈالنا چاہیے ، اقتدار میں آئے تو نوے روز میں کرپشن ختم کردیں گے۔
کپتان نے مخالفین کو چارسو چالیس واٹ کا جھٹکا دیتے ہوئے ان کے ترقیات منصوبوں کو زبانی کلامی قرار دیا. ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں1200میگاواٹ کےمنصوبےشروع کردیےہیں، جن سے صوبے میں انقلاب آئے گا، خیبرپختونخوامیں چونتیس ہزاربچے پرائیویٹ اسکولوں سےسرکاری اسکولوں میں گئے، صوبے کے ہسپتال پورے ملک کیلئے مثال بنیں گے، فخرہےکہ ہرجگہ خیبرپختونخوا پولیس کی تعریف ہوتی ہے۔ پنجاب میں جرائم زیادہ اور خیبرپختونخوا میں کم ہو رہے ہیں، وجہ یہ ہے کہ پنجاب پولیس کے حکام شہباز شریف کے پاؤں میں بیٹھے ہوتے ہیں، لاہور مال روڈ پر لیگی ایم پی اے اور اپنے رشتے دار کے لٹنے کا ذکر بھی کیا اور بولے نون لیگ میں جا کر انعام اللہ نیازی نے غلطی کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...