امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل (ر) جیمز میٹس کو وزیرِ دفاع نامزدکردیا ۔امریکی ریاست اوہائیو میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ جنرل میٹس 'میڈ ڈاگ' کے نام سے معروف ہیں اور مشرقِ وسطی خاص طور پر ایران میں صد اوباما کی پالیسیوں کے ناقدین میں شامل ہیں۔ وہ ایران کو مشرقِ وسطی کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسٹر میٹس جنگِ عظیم دوم کے کمانڈر جنرل جارج پیٹن کی طرح ہیں۔ نامزد وزیرِ دفاع جنرل میٹس ریٹائرڈ میرین کمانڈر ہیں۔