امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہکہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات 7 دہائیوں پر مشتمل ہیں اور پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے. جنوبی ایشیا میں امن، تعاون اور خوشحالی کے لئے پاک-امریکا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔گزشتہ روز امریکا میں جارجیاٹیک یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن، تعاون اور خوشحالی کے لئے پاک-امریکا تعاون ضروری ہے، ساتھ ہی انہوں نے افغانستان میں پائیدار امن کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔دوسری جانب اعزاز چوہدری نے پاکستان اور چین کے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری علاقائی منصوبہ ہے، جس سے خطے کے عوام کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔اعزاز چودھری نے پاکستانی امریکی کمیونٹی اٹلانٹا کی جانب سے ظہرانے میں بھی شرکت کی اور پاک-امریکا تعلقات کے فروغ میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔