عالمی بینک پاکستان کو زرعی نظام میں بہتری کیلئے قرضہ دےگا

 عالمی بینک پاکستان کو زرعی نظام میں بہتری کےلئے 13کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا۔ عالمی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رقم پنجاب میں نہری نظام کی بہتری کے لئے استعمال ہوگی۔13 کروڑ ڈالر کی رقم سے بننے والے منصوبے کے تحت فصلوں کو جدید طریقوں سے پانی فراہم کیا جائےگا۔ اعلامیے کے مطابق منصوبے میں اضافی پانی ضائع ہونے سے روکنے کیلئے بھی اقدامات رکھے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن